لائیو نشریات
English News
بدھ، 4 نومبر، 2026
تعلیم

سرکاری سکولوں میں ایونٹ کا انعقاد

November 4, 2026

سرکاری سکولوں میں ایونٹ کا انعقاد
خیبر (رپورٹ ذاکر آفریدی) ضلعی سپورٹس ایونٹ 2026 کے انعقاد سے طالبات میں کھیلوں کے فروغ کو تقویت ملے گی، نزاکت تبسم ضلع خیبر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) محترمہ نزاکت تبسم نے کہا ہے کہ طالبات کی جسمانی و ذہنی نشوونما، خود اعتمادی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ ضلعی سپورٹس ایونٹ 2026 اسی سلسلے کی ایک اہم سرگرمی ہے، جس کے ذریعے طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کاریگر گڑھی میں منعقدہ ضلعی سپورٹس ایونٹ 2026 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ تقریب میں ضلع خیبر کے اے ڈی ای اوز، ایس ڈی ای اوز، پرنسپلز، ہیڈمسٹریسز، پی ای ٹیز اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان اسکول کی طالبات نے شاندار پی ٹی، جسمانی تربیت اور روایتی ثقافتی رقص پیش کیا، جبکہ مختلف اسکولوں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے خصوصی سپورٹس باکسز بھی تقسیم کیے گئے، جن میں ریفریشمنٹ، پوزیشن ہولڈر ٹیموں کے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس شامل تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں