اے آر ڈی سی باڑہ شیرین آفریدی کا پرتپاک استقبال
October 31, 2026

رپورٹ ذاکر آفریدی
اے آر ڈی سی ممبر حاجی شیرین آفریدی نے باڑہ بازار کا دورہ کیا اور انجمن تاجران باڑہ کے دفتر پہنچے،
جہاں انجمن تاجران کے صدر سید ایاز وزیر اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اے آر ڈی سی ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صدر انجمن تاجران سید ایاز وزیر اور دیگر عہدیداروں نے باڑہ کے تاجروں کو درپیش مسائل، مشکلات اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے عوامل سے حاجی شیرین آفریدی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری علاقے کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور امید ہے کہ تاجروں کے مسائل حکومتی سطح پر اجاگر کرکے ان کے حل کےلئے کردار ادا کیا جائے گا۔
اس موقع پر حاجی شیرین آفریدی نے کہا کہ وہ خود بھی کاروباری شعبے سے وابستہ ہیں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باڑہ تحصیل میں گزشتہ حالات کے باعث تعلیم، تجارت اور دیگر شعبوں کے ساتھ تاجر برادری بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ تاجروں کےلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ٹیکسوں میں ریلیف سمیت دیگر مطالبات پہلے بھی متعلقہ حکومتی فورمز پر اٹھائے گئے ہیں۔
تاجروں کی محرومیوں کا ازالہ اور ان کے مسائل کا حل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کےلئے باہمی تعاون اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ تاجروں کے جائز مسائل حکومتی سطح پر اٹھا کر ان کے حل کےلئے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
باڑہ (نمائندہ ائین) باڑہ جیل کا دورہ، قیدیوں کے لیے کمبل، کتابیں، ایل سی ڈی، گرم پانی کے گیزر اور ادویات فراہم کرنے کا اعلان
باڑہ: آر ڈی سی کے ممبر حاجی شیرین آفریدی نے باڑہ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کی سہولت کے لیے سینکڑوں کمبل، کتابیں، ایل سی ڈی، گرم پانی کے گیزر اور ادویات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر جیل انتظامیہ سپرٹنڈنٹ حسیب اللّٰہ آفریدی نے حاجی شیرین آفریدی کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔قیدیوں نے شیرین آفریدی ادا کیا ۔
حاجی شیرین آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات، طبی امداد اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔