آفریدی سکول اینڈ کالج باڑہ میں سپورٹس گالا اختتام پذیر
November 7, 2026

خیبر( ذاکر آفریدی) آفریدی سکول اینڈ کالج باڑہ میں سپورٹس گالا اختتام پذیر، کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم
باڑہ: آفریدی سکول اینڈ کالج باڑہ میں منعقدہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا، جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر تقریب کے مہمانانِ خصوصی صدر باڑہ پریس کلب کامران آفریدی اور اے ڈی او باڑہ ڈاکٹر شیر زمان،فاروق آفریدی،ذاکر آفریدی،ثاقب آفریدی،شفیق آفریدی،محمد اسلام، تھے، جبکہ سکول کے ڈائریکٹر جمیل آفریدی، عبد الوہاب سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے اور طلبہ کی کھیلوں میں دلچسپی، صلاحیتوں اور حوصلہ افزائی کو سراہا۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔