لائیو نشریات
English News
جمعہ، 6 نومبر، 2026
زراعت

محکمہ زراعت کی معاونت سے ٹنل فارمنگ سے کھیرے کی بہتر پیداوار حاصل

November 6, 2026

محکمہ زراعت کی معاونت سے ٹنل فارمنگ سے کھیرے کی بہتر  پیداوار حاصل
خیبر (ذاکر آفریدی)باڑہ کے علاقے اکاخیل اور برقمبرخیل میں ورٹیکل ٹنل فارمنگ کے ذریعے کھیرے کی کامیاب کاشت ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقوں قوم اکاخیل اور برقمبرخیل میں ورٹیکل ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے کھیرے کی کامیاب کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی گئی ہے۔ اس جدید زرعی طریقہ کار سے نہ صرف مقامی کسانوں کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں بلکہ کھیرے کی فصل ملک کی مختلف سبزی منڈیوں تک بھی پہنچائی جا رہی ہے، جس سے کسانوں کو اچھا معاشی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فہد اور کسان حلیم نے کہا کہ ورٹیکل ٹنل فارمنگ علاقے میں زراعت کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت افسر ضیاء الاسلام کی خصوصی کوششوں، رہنمائی اور تعاون سے اکاخیل اور برقمبرخیل میں جدید طریقہ کاشت کو فروغ ملا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے زرعی منصوبوں سے کسانوں کی آمدن میں اضافے کے ساتھ علاقے کی زرعی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں