لائیو نشریات
English News
اتوار، 15 نومبر، 2026
زراعت

گلیڈیولس کی فصل مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار

November 15, 2026

گلیڈیولس کی فصل مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار
خیبر (ذاکر آفریدی) ضلع خیبر میں پھولوں کی کامیاب کاشت، باڑہ اور جمرود سمیت غنڈی میں گلیڈیولس کی فصل مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار محکمہ زراعت توسیع ضلع خیبر کے تعاون سے جمرود کے علاقے غنڈی اور باڑہ کے علاقے اکاخیل میں گلیڈیولس (Gladiolus) پھولوں کی کامیاب کاشت کی گئی ہے، جہاں خوبصورت پھول کھل اٹھے ہیں اور فصل مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہو چکی ہے۔ گلیڈیولس کے پھول شادی بیاہ، مختلف تقریبات اور گلدستوں کی سجاوٹ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں بھی ان کی اچھی مانگ موجود ہے۔ اس طرح پھولوں کی کاشت مقامی کاشتکاروں کے لیے آمدن کا ایک بہتر ذریعہ بن سکتی ہے۔ محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کاشتکار کو گلیڈیولس کی کاشت کے حوالے سے تربیت، تکنیکی رہنمائی اور باقاعدہ فیلڈ وزٹ کے ذریعے معاونت فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع خیبر ضیاء الاسلام داوڑ کی رہنمائی میں کاشتکاروں کو روایتی فصلوں کے ساتھ جدید اور منافع بخش زرعی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ زراعت توسیع ضلع خیبر کے مطابق ایسی کامیاب کاشت سے علاقے میں پھولوں کی پیداوار کو فروغ دینے اور کسانوں کے لیے آمدن کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں