لائیو نشریات
English News
پیر، 9 نومبر، 2026
معیشت

باڑہ بازار میں اب ان لائن بھی خریداری کرسکتے ہے

November 8, 2026

باڑہ بازار میں اب ان لائن بھی خریداری کرسکتے ہے
خیبر (ذاکر آفریدی)باڑہ بازار میں ملینئر سپر سٹور کا افتتاح، شہریوں کو معیاری اشیاء رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی باڑہ تحصیل باڑہ بازار میں ملینئر سپر سٹور کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، جہاں شہریوں کو گھڑیاں، جوتے، پرفیوم سمیت مختلف معیاری اشیاء رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔ صارفین گھر بیٹھے آن لائن آرڈر کے ذریعے بھی خریداری کرسکیں گے۔ اس موقع پر ملینئر سپر سٹور کے مالک حشمت آفریدی نے کہا کہ ہمارا مقصد باڑہ کے عوام کو معیاری مصنوعات مناسب اور رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بہترین خریداری کی سہولت دینے کے لیے آن لائن آرڈر کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ لوگ گھر بیٹھے اپنی پسند کی اشیاء حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر خان ولی آفریدی سمیت دیگر معزز شخصیات اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے، جنہوں نے ملینئر سپر سٹور کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں