لائیو نشریات
English News
اتوار، 22 نومبر، 2026
کھیل

نئے ٹیلنٹ کی تلاش، نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع

November 21, 2026

نئے ٹیلنٹ کی تلاش، نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع
سمیش بیڈمنٹن سیریز پاکستان کا شاندار آغاز، مردان میں افتتاحی مقابلے منعقد نئے ٹیلنٹ کی تلاش، نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع رپورٹ (ذاکر آفریدی) مردان سمیش بیڈمنٹن سیریز پاکستان کا آج مردان میں شاندار آغاز ہوا، جہاں افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور بیڈمنٹن کھلاڑی عمر، محمد حسین، ریان خان، نجم الساقب اور حسنین خان نے شرکت کی۔ ان کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ساؤتھ ایشین سطح پر گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کیے ہیں۔ ان کی موجودگی نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ افتتاحی روز دو ٹیم میچز کھیلے گئے، جس میں پہلے میچ میں پشاور نے صوابی کو 3-0 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں چارسدہ نے مردان کو 3-1 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر کوچ حیات اللہ نے کہا کہ سمیش بیڈمنٹن سیریز کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع کے بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بڑے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں ملتا، اس سیریز کے ذریعے انہیں نہ صرف مقابلے کا تجربہ حاصل ہوگا بلکہ وہ سینئر کھلاڑیوں کے کھیل کو دیکھ کر اپنی تکنیک، حکمت عملی اور کھیل کے معیار کو بھی بہتر بنا سکیں گے۔ افتتاحی تقریب میں مردان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر شیریار خان، جنرل سیکرٹری کلیم اللہ، کوچ حسنین خان اور صوابی سے کوچ ہارون بھی موجود تھے۔ کوچ حیات اللہ نے تمام انتظامات بہترین انداز میں کرنے پر شیریار خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون سے ایونٹ کا آغاز کامیابی سے ممکن ہوا۔ سمیش بیڈمنٹن سیریز کا اگلا مرحلہ پشاور میں منعقد ہوگا، جس کی تاریخ، وقت اور مقام کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ سمیش بیڈمنٹن سیریز پاکستان کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش، نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور بیڈمنٹن کو تمام اضلاع میں فروغ دینا ہے، تاکہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں