لائیو نشریات
English News
پیر، 2 نومبر، 2026
پاکستان

اے آر ڈی سی ممبر شرین آفریدی کو قوم سپاہ کی طرف سے پروگرام

November 2, 2026

اے آر ڈی سی ممبر شرین آفریدی کو قوم سپاہ کی طرف سے پروگرام
خیبر ( ذاکر آفریدی) ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کے ممبر حاجی شیرین آفریدی کی آبائی علاقے سپاہ آمد پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی مشران، سابق پارلیمنٹرینز، سماجی شخصیات اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے خیبر میں پائیدار امن، قومی اتفاق و اتحاد اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی قبیلہ سپاہ کے زیر اہتمام نجی سکول میں منعقدہ تقریب کے شرکاء نے حاجی شیرین آفریدی کو اے آر ڈی سی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور علاقے کی ترقی و عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شیرین آفریدی نے کہا کہ خیبر اس وقت امن و امان سمیت متعدد چیلنجز سے دوچار ہے، جن سے نمٹنے کے لیے جرگوں، قومی مشاورت اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اس لیے عوام اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور قومی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تعلیمی سہولیات کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 78 سال گزرنے کے باوجود علاقے میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان احساسِ محرومی کو بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی وابستگیوں اور قبیلہ پرستی سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے۔تقریب کے اختتام پر حاجی شیرین آفریدی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور قومی مشران کی جانب سے روایتی کولالنگی بھی پہنائی گئی۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں