لائیو نشریات
English News
جمعرات، 12 نومبر، 2026
صحت

بازار زخہ خیل واقعے میں پانچ بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں اہم پیش رفت، لیبارٹری رپورٹ میں زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق

November 12, 2026

بازار زخہ خیل واقعے میں پانچ بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں اہم پیش رفت، لیبارٹری رپورٹ میں زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق
خیبر( ذاکر آفریدی) بازار زخہ خیل واقعے میں پانچ بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں اہم پیش رفت، لیبارٹری رپورٹ میں زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق ضلع خیبر کے علاقے بازار زخہ خیل میں بچوں کی پراسرار ہلاکتوں کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خیبر میڈیکل کالج (KMC) کی لیبارٹری رپورٹ میں ایک بچے کے طبی نمونے میں زہریلے مادے (Poisonous Substance) کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈی ایچ او خیبر ڈاکٹر رفیق حیات کے مطابق واقعے میں زندہ بچ جانے والی بچی ہانیہ سمیت متاثرہ بچوں کے طبی نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، جن کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک بچے کے نمونے میں زہریلے مادے کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ ڈی ایچ او خیبر کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد معاملہ مزید تحقیقات اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈی پی او خیبر کو بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ بازار زخہ خیل میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں پانچ بچے جاں بحق جبکہ دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ لیبارٹری رپورٹ میں زہریلے مادے کی تصدیق کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے حوالے سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں