لائیو نشریات
English News
جمعرات، 12 نومبر، 2026
پاکستان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کا دورہ کیا

November 12, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کا دورہ کیا
خیبر (ذاکر آفریدی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وادی تیراہ کے 500 متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ باڑہ رائفلز عامر توصیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ضلع خیبر ارشاد مہمند، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ امان اللہ، ڈی ایس پی باڑہ ملک اکبر آفریدی، وادی تیراہ کی 24 رکنی کمیٹی کے اراکین مولانا حضرت خان، کمال الدین، اکبر خان، علاقائی مشران اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متاثرین اور علاقائی مشران سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وادی تیراہ کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مشکلات کم کرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ شاہد آفریدی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وادی تیراہ کے متاثرین کے لیے خصوصی امدادی پیکیجز کا اعلان کیا جائے اور علاقے میں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی اپنے علاقوں میں واپسی سے قبل ہسپتالوں، نادرا مراکز اور تعلیمی اداروں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ واپسی کے بعد انہیں بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں