لائیو نشریات
English News
جمعرات، 5 نومبر، 2026
تعلیم

سرکاری سکولوں کی کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح

November 5, 2026

سرکاری سکولوں کی کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح
خیبر(ذاکر آفریدی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ھدایات کی روشنی ضلعی محکمہ تعلیم خیبر کے زیر اہتمام سپورٹس گالا و ادبیات 2026 ء کا رنگا رنگ افتتاح سپین قبر چوک باڑہ میں ھوا۔افتتاحی پروگرام میں محکمہ تعلیم خیبر کے آفسران،علاقائی مشران،ہائی مڈل و پرائمری سکولز پرنسپلز و ھیڈ ماسٹرز ،اساتذہ اور سکولوں کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن خیبر زاہد خان نے فٹبال کو کیک لگا کر سپورٹس گالا و ادبیات 2026ء کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باڑہ ڈاکٹر شیرزمان آفریدی نے سپورٹس گالا میں شامل آئٹمز پر تفصیلی روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ سپورٹس گالا 06 نومبر سے شروع ھو کر 18 نومبر تک باڑہ تحصیل کے پانچ مختلف گراونڈز پر کھیلے جائیں گے۔جس میں تقریبا چھبیس سو طلباء مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔جس میں فٹبال،کرکٹ ،والی بال ،بیڈ منٹن،جبکہ ادبیات کے مقابلے 25 نومبر کو منعقد ھوں گے۔ادبیات میں تقاریر،تلاوت،نظمیں وغیرہ شامل ہیں جبکہ گالا کے اختتام پر بچوں کے حوصلہ افزائی کیلیے تقسیم انعامات کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زاہد خان،سپورٹس سیکرٹری خیبر پرنسپل محمد عالم خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد آصف خان ،سابق پرنسپل ہائی سکول حصارہ نواب گل آفریدی،سابق ویلج چیرمین جاوید خان آفریدی نے سپورٹس گالا کے منظم اور بہترین انداز میں منعقد کرنے کے سلسلے باڑہ سب ڈویژن ایجوکیشن آفس کے کاوشوں کی تعریف کی اور سپورٹس گالا کے انعقاد کو بچوں کے ذہنی اور جسمانی صحت کیلیے بہترین قرار دیا۔اور طلباء کے درمیان رابطہ کاری اور مقابلے کے رجحان کا اہم سبب قرار دیا۔سابقہ پرنسپل نواب گل آفریدی نے ایس ڈی او باڑہ آفس کو سپورٹس گالا انتظامات کیلیے دس ہزار روپے نقد جبکہ قاضی عبدالکریم نے دو ہزار کے اعلانات کرکے موقع ہر حوالہ کیے۔افتتاحی پروگرام میں ADEO سپورٹس خیبر طاہر خان،ADEO پرائمری فضل منان ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باڑہ حاجی خیرمحمد،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باڑہ خان فراز،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر خمس الحق، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مواز کلے گلاب گل ،وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیرحیدر مشرف خان و دیگر نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔اس موقع پر قوم سپاہ کے تین ویلجز کونسلز کے اہلکاروں نے ویلج سیکرٹریز کے ھمراہ سپورٹس گالا میں شرکت کی اور گراونڈ میں صفائی کے انتظامات بھی سرانجام دیئے۔محکمہ تعلیم باڑہ اور دیگر مہمانوں نے ٹی ایم اے سٹاف کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں