اے آر ڈی سی ممبر شیرین آفریدی نے اپنا وعدہ پورا کیا
November 11, 2026

خیبر ( ذاکر آفریدی)اے آر ڈی سی حاجی شیرین آفریدی کی جانب سے سب جیل باڑہ کے قیدیوں سے کیا گیا وعدہ پورا، گرم کمبل فراہم کر دیے گئے۔
گزشتہ ہفتے ARDC ممبر حاجی شیرین آفریدی نے سب جیل باڑہ کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گرم کمبل، گیزر اور ادویات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے آج ان کے نمائندہ وفد نے موسمِ سرما کی شدت اور سردی کی لہر کے پیشِ نظر قیدیوں کے لیے گرم کمبل فراہم کیے، جنہیں موقع پر ہی مستحق قیدیوں میں تقسیم کر دیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ سب جیل باڑہ نے حاجی شیرین آفریدی اور ان کے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبۂ انسان دوستی اور فلاحی تعاون کو سراہا۔ حاجی شیرین آفریدی نے آئندہ بھی جیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور قیدیوں کے لیے مزید ضروری سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔