شہباز اینڈ وائٹ ٹائیگر کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ۔
November 24, 2026

خیبر (ذاکر آفریدی)
نیشنل کیوکوشن کراٹے چیمپئن شپ میں ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز حاصل کرلیا ۔
10ویں نیشنل کیوکوشن کراٹے چیمپئن شپ 2026 میں خیبر شہباز اینڈ وائٹ ٹائیگر کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ۔
شہباز اینڈ وائٹ ٹائیگر کلب کوچ کے بلیک بیلٹ تھرڈ ڈان اعلی گل،بلیک بیلٹ فورتھ ڈان راجد آفریدی ،بلیک بیلٹ تھرڈ ڈان سعید آفریدی کی بہتر تربیت اور رہنمائی میں چیمپئن شپ میں تینوں کھلاڑیوں نے سمیع آفریدی، واجد آفریدی اور محمد خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کئے اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
تینوں کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی کو کھیلوں کے میدان میں اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی کامیابی سے علاقے کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ ان تینوں کا تعلق آفریدی قبیلے سے ہے اس میں قوم اکاخیل سے تعلق رکھنے والے واجد آفریدی، قوم ملک دین خیل سے تعلق رکھنے والے سمیع آفریدی اور قوم شلوبر سے تعلق رکھنے محمد خان شامل ہے تینوں کھلاڑیوں نے اپنے علاقے اور قوم ملک کا نام روشن کیا ہے علاقائی عوام نے سپورٹس کے حصوصی اضلاع کے ڈائریکٹر سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔