لائیو نشریات
English News
بدھ، 25 نومبر، 2026
کھیل

باڑہ منڈی کس گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

November 25, 2026

باڑہ منڈی کس گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی
خیبر (ذاکر آفریدی) باڑہ میں سرکاری پرائمری سکولوں کا سپورٹس گالا شروع، مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سرکاری پرائمری سکولوں کے درمیان سپورٹس گالا کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں باڑہ منڈی کس گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحصیل بھر کے سرکاری پرائمری سکولوں کے طلبہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ سپورٹس گالا کے دوران فٹبال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ افتتاحی فٹبال میچ گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر پرائمری سیکشن اور گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیر حیدر پرائمری سیکشن کے درمیان کھیلا گیا۔اس کے ساتھ سرکاری پرائمری سکول بابو جان کلے اور سرکاری مڈل سکول سپین قبر سپاہ،سرکاری ہائی سکول حصارہ پرائمری سیکشن سمیت دیگر سکولوں کے درمیان میچ کھیلے جائے گے سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں کھیلوں کا شوق، جسمانی صحت، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں