مبینہ حرام گوشت کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 800 کلو گوشت برآمد، 12 گدھوں سمیت متعدد جانور برآمد
November 18, 2026

اسلام آباد (ڈیسک رپورٹ)مبینہ حرام گوشت کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 800 کلو گوشت برآمد، 12 گدھوں سمیت متعدد جانور برآمد
اسلام اباد :: اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 14 میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حرام گوشت کی فروخت اور ترسیل کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 800 کلوگرام گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا جبکہ مقدمہ درج کرکے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھاپے کے دوران 12 زندہ گدھے، 5 کتے، 17 کچھوے، ایک مردہ گدھا، ایک گیدڑ اور ایک پینگولین بھی برآمد ہوئے۔ زندہ جانوروں کو وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مردہ جانوروں اور برآمد شدہ گوشت کو ضابطے کے مطابق تلف کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں انکشاف ہوا ہے کہ برآمد شدہ گوشت اور جانوروں کی خرید و فروخت یا ترسیل کا کوئی قانونی و سرکاری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گوشت مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔متعلقہ اداروں نے نیٹ ورک کے دیگر ارکان اور اس کے پھیلاؤ کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔#سپین_سرنیوز
#Islamabad #IllegalMeat #FoodSafety #WildlifeProtection #PakistanNews
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔