لائیو نشریات
English News
بدھ، 18 نومبر، 2026
پاکستان

باڑہ بازار قوم شلوبرمیں سراج الدین مدرسہ میں کمانڈنٹ باڑہ رائفلز فرنٹیئرکور نارتھ کرنل عامر توصیف کی نگرانی میں علاقائی علماء کرام کی کانفرس

November 18, 2026

باڑہ بازار قوم شلوبرمیں سراج الدین مدرسہ میں کمانڈنٹ باڑہ رائفلز فرنٹیئرکور نارتھ کرنل عامر توصیف کی نگرانی میں علاقائی علماء کرام کی کانفرس
خیبر (ویب ڈیسک) خبیر تحصیل باڑہ باڑہ بازار قوم شلوبرمیں سراج الدین مدرسہ میں کمانڈنٹ باڑہ رائفلز فرنٹیئرکور نارتھ کرنل عامر توصیف کی نگرانی میں علاقائی علماء کرام کی کانفرس منعقد ہوئی جس میں کرنل عامر توصیف بطور مہمان خصوصی شریک رہے جبکہ دیگر شرکاء میں لفٹیننٹ کرنل باڑہ رائفل 162 ونگ محسن سمیت جمعیت علمائے اسلام ضلع خیبر کےامیر مولانا حضرت خان منیب الحاج شمس الدین ڈی ایس پی باڑہ سرکل ملک اکبر آفریدی اور مولانا سیف اللہ سمیت کثیرتعداد میں علاقائی علماء کرام نےشرکت کی ذرائع کے مطابق کانفرنس کا انعقادعلاقے میں آمن و آمان کی بحالی اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق مدرسہ سراج الدین میں فرنٹیئر کور 162 ونگ کے زیرِ نگرانی علماء کانفرنس کے انعقادمیں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنےوالے جید علماء کرام مفتیانِ عظام اور دینی مدارس کے اساتذہ نےشرکت کی تقریب کے دوران مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان، اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کےفروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ فرنٹیئر کور باڑہ رائفلز کرنل عامر توصیف نےاپنے خطاب میں کہا کہ علاقےمیں پائیدار آمن استحکام اور باہمی ہم آہنگی کے قیام کے لیے تمام مکاتبِ فکر کےدرمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے انہوں نے اس سلسلےمیں علماء کرام کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتےہوئے کہا کہ علماء معاشرے میں آمن رواداری اوربھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ باڑہ رائفل نےتمام شرکاء کےساتھ تبادلہ خیال کیا اورکانفرنس میں شریک علماء و دیگرشرکاء میں اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں