شاعر شفق آفریدی کی نئی شائع ہونے والی کتاب ’’د خالي پاڼې نوخه‘‘ کی تقریبِ رونمائی باڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی
November 16, 2026

خیبر(ذاکر آفریدی)ملگری لیکوالان خیبر کے زیرِ اہتمام نوجوان شاعر شفق آفریدی کی نئی شائع ہونے والی کتاب ’’د خالي پاڼې نوخه‘‘ کی تقریبِ رونمائی باڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے نامور شعراء، ادباء اور اہلِ ذوق نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر اسلم تاثیر آفریدی، آفتاب گلبن، پروفیسر جاوید احساس، ریاض آفریدی، سیدہ حسینہ گل، فیصل فاران، یعقوب کنعان اور ملگری لیکوالان خیبر کے صدر امید آفریدی سمیت دیگر ادبی شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر شعراء کرام اور ادباء نے نوجوان شاعر شفق آفریدی کی شاعری اور ان کی نئی کتاب پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ مقررین نے کتاب کو جدید پشتو شاعری کا ایک بہترین ادبی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں ادبی ذوق اور تخلیقی رجحانات کا فروغ خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شفق آفریدی مستقبل میں بھی اپنی ادبی تخلیقات کے ذریعے پشتو ادب میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔باڑہ (یون نیوز۔ ثاقب آفریدی سے) ملگری لیکوالان خیبر کے زیرِ اہتمام نوجوان شاعر شفق آفریدی کی نئی شائع ہونے والی کتاب ’’د خالي پاڼې نوخه‘‘ کی تقریبِ رونمائی باڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے نامور شعراء، ادباء اور اہلِ ذوق نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر اسلم تاثیر آفریدی، آفتاب گلبن، پروفیسر جاوید احساس، ریاض آفریدی، سیدہ حسینہ گل، فیصل فاران، یعقوب کنعان اور ملگری لیکوالان خیبر کے صدر امید آفریدی سمیت دیگر ادبی شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر شعراء کرام اور ادباء نے نوجوان شاعر شفق آفریدی کی شاعری اور ان کی نئی کتاب پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ مقررین نے کتاب کو جدید پشتو شاعری کا ایک بہترین ادبی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں ادبی ذوق اور تخلیقی رجحانات کا فروغ خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شفق آفریدی مستقبل میں بھی اپنی ادبی تخلیقات کے ذریعے پشتو ادب میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔