لائیو نشریات
English News
منگل، 17 نومبر، 2026
پاکستان

خیبرپختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کو قومی صنفی مساوات کے اشاریوں کے فریم ورک پر تربیت فراہم

November 17, 2026

خیبرپختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کو قومی صنفی مساوات کے اشاریوں کے فریم ورک پر تربیت فراہم
خیبرپختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کو قومی صنفی مساوات کے اشاریوں کے فریم ورک پر تربیت فراہم خیبر (ذاکر آفریدی) خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں کے متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قومی صنفی مساوات کے اشاریوں کے فریم ورک کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز پشاور کے سرینا ہوٹل میں ہوگیا۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا، نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW)، خیبرپختونخوا کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (KPCSW)، یونیسیف اور یو این ایف پی اے کے مشترکہ تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن محترمہ نورین لہڑی اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کی چیف ایس پی اینڈ جی ایم محترمہ بینش عمران نے صنفی مساوات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مستند اور قابلِ اعتماد اعدادوشمار کی اہمیت پر زور دیا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران صوبائی محکموں کے افسران کو صنفی اعدادوشمار، پاکستان کی عالمی صنفی فرق رپورٹ میں کارکردگی، قومی صنفی مساوات کے فریم ورک کے بنیادی اشاریوں، ڈیٹا جمع کرنے، تصدیق اور رپورٹنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs)، خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے کنونشن (CEDAW)، بچوں کے حقوق کے کنونشن (CRC) اور بیجنگ پلیٹ فارم فار ایکشن سمیت دیگر بین الاقوامی معاہدوں اور صنفی بنیادوں پر بجٹ سازی کے امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔ تربیتی ورکشاپ 18 نومبر کو صوبائی ایکشن پلان کی تیاری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس میں اعدادوشمار کی کمی، متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کی نشاندہی کی جائے گی۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں