لائیو نشریات
English News
اتوار، 22 نومبر، 2026
پاکستان

سلمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب باڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی

November 21, 2026

سلمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب باڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی
خیبر (ذاکر آفریدی) سلمان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب باڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں سابق پارلیمنٹرین حاجی محمد شاہ آفریدی، اے آر ڈی سی ممبر حاجی شیرین آفریدی، جماعت اسلامی کے قاضی مومن آفریدی، شاہ جہان آفریدی، اے این پی خیبر کے نائب صدرکے صدیق چراغ آفریدی، مسلم لیگ ن کے صدر اصغر خان آفریدی اور سر قاسم آفریدی کے علاوہ علاقے کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فاؤنڈیشن کے قیام کے مقاصد، فلاحی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں فلاحی خدمات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے فاؤنڈیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ علاقے میں فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں