لائیو نشریات
English News
جمعرات، 19 نومبر، 2026
پاکستان

آفیسر بلال آفریدی نے تحصیل باڑہ میں ریسکیو 1122 سٹیشن 22 کا دورہ کیا۔

November 19, 2026

آفیسر بلال آفریدی نے تحصیل باڑہ میں ریسکیو 1122 سٹیشن 22 کا دورہ کیا۔
خیبر (ذاکر آفریدی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بلال آفریدی نے تحصیل باڑہ میں ریسکیو 1122 سٹیشن 22 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو افسران و اہلکاروں نے ضلع خیبر میں تبادلہ پر آنے والے نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور خوش آمدید کہا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سٹیشن کا معائنہ کیا اور ریسکیو اہلکاروں کو عوام کو بروقت اور بہترین ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ریسکیو 1122 کا اصل مشن ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نعمان خان، ایمرجنسی آفیسر ولید آفریدی اور کنٹرول روم انچارج محمد عامر بھی موجود تھے۔

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

تبصرہ لکھیں