ڈی ای او فی میل نے بہترین کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا
November 21, 2026

خیبر (ذاکر آفریدی)جی جی پی ایس سید ملنگ کلے کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کو سراہا، ڈی ای او فی میل نے بہترین کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں معمول کے اسکول امپروومنٹ پروگرام کے تحت ڈی ای او فی میل ضلع خیبر نزاکت تبسم نے جی جی پی ایس سید ملنگ کلے باڑہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی نور محمد آفریدی اور اے ڈی ای او سیکنڈری سعدیہ گل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
دورے کے دوران اسکول میں پی ٹی سی کے تعاون سے کیے گئے انتظامات، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، یونیفارم اور اسکول کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ای او فی میل نزاکت تبسم نے اسکول کی مجموعی کارکردگی اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے متعلقہ استانی مریم نادر کو تعریفی سند سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی ای او فی میل نزاکت تبسم نے کہا کہ دیگر اسکولوں کی اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ تعلیمی معیار، طلبہ کی کارکردگی، نظم و ضبط اور اسکولوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جا سکے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
تبصرے
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں۔